اوگرا کرپشن کیس سے نام نکالنے کی عقیل کریم ڈھیڈی کی درخواست مسترد

جمعہ 14 فروری 2014 13:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) سندھ ہائیکورٹ نے اوگرا کرپشن کیس میں عقیل کریم ڈھیڈی کی درخواست مسترد کردی، عقیل کریم ڈھیڈی نے اوگرا کرپشن کیس سے اپنا نام نکالنے کی درخواست دائرکی تھی، جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

عقیل کریم ڈھیڈی کا موقف ہے کہ 2011 میں انکوائری افسرنے بے قصور قرار دیا تھا،نیب دوبارہ ملوث کررہی ہے۔