پاکستان میں فن موسیقی کی جانب فوری توجہ نہ دی گئی تو یہ فن بھی آہستہ آہستہ ختم ہوتا جائیگا ‘ سائرہ رضا

جمعہ 14 فروری 2014 13:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) گلوکارہ سائرہ رضا نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسیقی کی بقا کیلئے سرکاری سطح پر میوزک اکیڈمی وقت کا تقاضا ہے ،اگر فن موسیقی کی جانب فوری توجہ نہ دی گئی تو یہ فن بھی آہستہ آہستہ ختم ہوتا جائیگا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ ہے جو انٹرنیشنل پلیٹ فارم سے اپنے فن کو منواچکا ہے مگر افسوس کہ ان کی کسی جانب سے کوئی حوصلہ افزائی نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میوزک کے کنسرٹ ہونے چاہیے تاکہ لوگوں کو اچھی تفریح میسر آ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ملک میں ایسی میوزک اکیڈمی ہو جہاں میں بھی اپنی خدمات پیش کر سکوں ۔

متعلقہ عنوان :