فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز اتھیلیٹکس چمپئن شپ کے مقابلے 20 فروری سے شروع ہو نگے

جمعہ 14 فروری 2014 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز اتھیلیٹکس چمپئن شپ کے مقابلے 20 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو نگے ۔

(جاری ہے)

جس میں فیڈریل بورڈ سے منسلک سکولز کے اتھلیٹس مختلف ایونٹس میں حصہ لینگے۔جن میں 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس، 400 میٹر ریس، 800 میٹر ریس، 4x200ریلے ریس، شارٹ پٹ، ڈیسک تھرو، جیولین تھر، لونگ جمپ اور ہائی جمپ کے ایونٹس شامل ہیں۔