زمبابوے کرکٹ بورڈ کی طرف سے بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پر زمبابوے کرکٹرز نے ہڑتال ختم کر دی

جمعہ 14 فروری 2014 13:18

ہرارے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) زمبابوے کرکٹ بورڈ کی طرف سے بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پر زمبابوے کرکٹرز نے ہڑتال ختم کر دی میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوے کرکٹ طویل عرصے سے مالی بحران میں گھرا ہوا ہے جس کے باعث وہ کھلاڑیوں کو ماہانہ تنخوا بھی ادا نہیں کر سکا اور اسی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے کھلاڑی ہڑتال پر تھے، مالی بحران کی وجہ سے زمبابوے کرکٹ نے سری لنکا اور اس کے بعد افغانستان کے خلاف سیریز کی میزبانی سے معذرت کر لی تھی۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ کے نو منتخب سیکرٹری جنرل الیاس زومبا نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز حاصل کر لئے ہیں جو جلد ہی ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفرز کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں اور رواں برس شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے کھلاڑی 17 فروری سے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :