کراچی میں رینجرز کے ونگ کمانڈر کی گاڑی پر خود کش حملہ، 4 اہلکار زخمی

جمعہ 14 فروری 2014 11:34

کراچی میں رینجرز کے ونگ کمانڈر کی گاڑی پر خود کش حملہ، 4 اہلکار زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) قیوم آباد کے قریب ڈیفنس کریک روڈ پر رینجرز کے ونگ کمانڈر کی گاڑی پر حملے میں 4 اہلکار زخمی جب کہ مبینہ خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد کے قریب ڈیفنس کریک روڈ پر ایک خود کش بمبار نےخود کو رینجرز کے ونگ کمانڈر کی گاڑی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔

دھماکے میں 4 رینجرز اہلکار زخمی جبکہ مبینہ خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

خود کش حملے میں رینجرز کے ونگ کمانڈر کی گاڑی جی ایس 711 کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے خود کش حملہ آور کے جسم کے اعضا کو جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ کریک روڈ کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کے قریب پولیس کی بس کو نشانہ بیایا گیا تھا جس میں 13 اہلکار جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :