کراچی، خودکش حملہ میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعرات 13 فروری 2014 00:03

کراچی، خودکش حملہ میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) رزاق آباد ٹریننگ سینٹرکے قریب جمعرات کی صبح بس دھماکے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کی نمازجنازہ 8بجے شب عزیز بھٹی پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی۔بعد ازاں شہداکی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن، ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر، آئی جی سندھ ندیم شاہد بلوچ، ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ہر آنکھ اشبار تھی ،بعد ازاں شہیداہلکاروں کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا۔