لاہور لائنز نے ملتان ٹائیگرز کو 11 رنز سے ہر اکر فیصل بینک ٹی 20 کرکٹ کپ کے سیمی کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 13 فروری 2014 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) لاہور لائنز نے ملتان ٹائیگرز کو 11 رنز سے ہر اکر فیصل بینک ٹی 20 کرکٹ کپ کے سیمی کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں لاہور لا ئنز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور لائنز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، سعد نسیم نے تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 61 رنر، آصف رضا نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 35 رنز، احمد شہزاد نے تین چوکوں کی مدد سے 17 رنز، وہاب ریاض نے ایک چوکے کی مدد سے 9 رنز بنائے۔

ذوالفقار بابر نے 25 رنز دے کر تین، عامر یامین نے 36 رنز دے کر دو اور راحت علی نے 27 رنز دے کر ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔جواب میں ملتان ٹائیگرز کی ٹیم ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ اس نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ملتان ٹائیگرز کی جانب سے کاشف نوید نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 43 رنز، زین عباس نے پانچ چوکوں کی مدد سے 25 رنر، گل ریز نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 18 رنز، عامر یامین نے 16 رنز، ذیشان اشرف نے تین چوکوں کی مدد سے 12 رنز، شعیب مقصود نے دو چوکوں کی مدد سے 12 رنز، نوید یاسین نے ایک چوکے کی مدد سے 8 رنز بنائے۔

لاہور لائنز کے عدنان رسول نے 21 رنز دے کر دوکھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ وہاب ریاض نے 17 رنز، محمد حفیظ نے 30 رنز اور عمران علی نے 34 رنز دے کر ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور لائنز کے سعد نسیم مین آف دی میچ قرار پائے،

متعلقہ عنوان :