حکومتِ جاپان کی طرف سے سماجی ترقی کے منصوبوں کیلئے 3 لاکھ 28 ہزار 619 ڈالر مالی امداد کی فراہمی ، منصوبوں سے مقامی لوگوں کی فلاح کے ساتھ جاپان اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی ، جاپانی سفیر ہروشی اِنوماتا

جمعرات 13 فروری 2014 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) حکومتِ جاپان کی طرف سے پاکستا ن کے مختلف دیہی علاقوں میں صحت ، تعلیم اور پانی کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تین پاکستانی غیر سرکاری تنظیموں کو مجموعی طور پر ۳۵ ملین روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ ۔ اِن منصوبوں سے متعلق آج باضابط طور پر جاپانی سفیر کی رہائش گاہ پر پاکستان میں جاپان کے سفیر جناب ہروشی اِنو ماتا او ر تینوں این جی اوز کے سربراہان نے معائدوں پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

ASTAFADA نامی این جی او کو دی جانے والی رقم US$ 116444 سے مظفرآباد کے تین دیہات میں تازہ پانی کی ترسیل کا نظام قائم کیا جاے گا۔۔ Participatory Welfare Services نامی این جی او کو دی جانے والی رقم US$ 102745سے ضلع لیہ میں لڑکیوں کے لیے ایک پرائمری سکول تعمیر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

۔ Sahara for Life Trust نامی این جی او کو دی جانے والی رقم US$ 109430سے ضلع نارووال کے صغرہ میڈیکل کمپلیکس میں زندگی بچانے والا طبی سامان مہیا کیا جاے گا۔

جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے اِس موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں صحت اور صاف پانی کی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانا پاکستان کے لیے جاپان کی سرکاری ترقیاتی امداد پروگرام میں بہت اہمیت حاصل ہے ۔ آپ نے اِس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ منصوبوں سے مقامی لوگوں کی فلاح کے ساتھ ساتھ جاپان اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :