پاکستان ،افغانستان اورترک سربراہان مملکت کی ملاقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،ترک صدرکامہانوں کے اعزازمیں ظہرانہ،آرمی چیف جنرل راحیل سریف،سرتاج عزیز،طارق فاطمی،محمود اچکزئی بھی نوازشریف کے ہمراہ تھے،ترک وزیراعظم اورنواز شریف کی آپس میں خوش گپیاں ،ایک دوسرے کی پلیٹ سے کھانا بھی کھایا،صدارتی محل پہنچے پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال،عبداللہ گل نے مرکزی دروازے پر استقبال کیا

جمعرات 13 فروری 2014 21:45

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) پاکستان ،افغانستان اورترکی کے درمیان سہ فریقی کانفرنس انقرہ میں شروع ہوگئی،کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیاجائیگا،سرکاری ٹی وی کے مطابق پاکستان ،افغانستان اورترکی کے درمیان سہ فریقی کانفرنس سے قبل تینوں ممالک کے سربراہان مملکت کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوآن اورتینوں ممالک کے اعلی عہدیداربھی شامل تھے ،سہ فریقی اجلاس سے قبل تینوں سربراہان مملکت کا گروپ فوٹوہواجس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ،ترک صدر عبداللہ گل اورترک وزیراعظم رجب طیب ایردوآن نے شرکت کی ،افغان صدرحامد کرزئی بھی گروپ فوٹومیں شریک تھے ،ملاقات میں سہ فریقی کانفرنس کے ایجنڈے پر بات ہوئی ،ترک صدرعبداللہ گل نے مہمانوں کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا،ظہرانے میں وزیراعظم نواز شریف ،افغان صدرحامد کرزئی کے علاوہ مشیر خارجہ سرتاج عزیزاورمحمود خان اچکزئی ،پاک فوج کے سرابراہ جنرل راحیل شریف ،اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دوسرے حکام بھی شریک ہوئے ،اس موقع پر ترک وزیراعظم نواز شریف سے خوش گپیوں میں مصروف رہے اوردونوں وزارائے اعظم نے ایک دوسرے کی پلیٹ سے کھانا بھی کھایا،بعدازاں وزیراعظم نواز شریف اورترک صدرعبداللہ گل کے درمیان انقرہ کے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی،قومی سلامتی اورخارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمو دخان اچکزئی اوروزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے،ملاقات میں پاکستان اورترکی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پر ترک صدر عبداللہ گل نے کہاکہ افغانستان اورجنوبی ایشیاء میں پائیدارقیام امن کے لیے سہ فریقی کانفرنس بہترین پلیٹ فارم ہے ،اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف ترک صدارتی محل پہنچے تو ترکی کے صدرعبداللہ گل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔