جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد چینی کمپنیاں پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں‘ گورنر پنجاب ،تاجر برادری کی بدولت آج ملک کی معیشت میں نہ صرف اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں،موجودہ حکومت تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لانے کی کوشش کر رہی ہے‘ چوہدری محمد سرور
جمعرات 13 فروری 2014 20:55
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں گیس اور توانائی کے بحران کے باوجود بزنس کمیونٹی نے پوری محنت سے جس طرح ملکی معیشت کو سنبھالا دیئے ہوئے ہے یقینا قابل ستائش ہے ،تاجر برادری کی بدولت آج ملک کی معیشت میں نہ صرف اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں،موجودہ حکومت تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں صدر لبرٹی مارکیٹ صفدر علی بٹ کی قیادت میں آئے ہوئے 50رُکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے صدور بھی شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت اس سلسلے میں ایک منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے تاکہ بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.