گلگت بلتستان میں گندم پر دی جانے والی سبسڈی کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، چوہدری محمد برجیس طاہر،ہنزہ میں بجلی کی کمی کوپورا کرنے، علاقائی گرڈ کی تنصیب اور قومی گرڈ کی گلگت بلتستان تک رسائی اولین ترجیحات ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 13 فروری 2014 20:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم پر دی جانے والی سبسڈی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اوروہ اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کی گئی ہے۔اْنہوں نے کہاکہ ہنزہ میں بجلی کی کمی کوپورا کرنے، علاقائی گرڈ کی تنصیب اور قومی گرڈ کی گلگت بلتستان تک رسائی اولین ترجیحات ہیں۔
یہ بات اْنہوں نے وزارت اْمور کشمیر میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادکشمیرو گلگت بلتستان میں گوڈ گورننس کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ہم حکومتوں اکھاڑ پچھاڑ کی بجائے نظام کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا۔(جاری ہے)
اْنہوں نے کہاکہ آئین کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے گوڈ گورننس کے فروغ کے لیے اقدامات کرنا انکی ذمہ داری ہے جسے وہ ادا کرتے رہیں گے۔
اْنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خصوصی اقدامات کے نیتجے میں کرپشن میں نمایاں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آزاد حکومت کو چاہیے کہ وزرا کی تعداد کم کرکے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرے تاکہ 2005 میں متاثر ہونے والے ایک لاکھ بچوں کیلیے سکول تعمیر کیے جاسکیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ اْنہوں نے مظفرآباد اور گلگت بلتستان جا کر آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کونسل کا بجٹ پاس کیا۔وزیراعظم نے 5 فروری کو مظفر آباد میں آزادکشمیر اسمبلی اورکونسل کے مشترکہ اجلاس سے نہ صرف خطاب کیا بلکہ اقوام عالم میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراٹھا کر کشمیریوں کے دل جیت لیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.