وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امتیاز شیخ کی ملاقات ، امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

جمعرات 13 فروری 2014 20:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکرٹری جنرل اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی امتیاز احمد شیخ نے جمعرات کو گورنر ہاوٴس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سندھ کی سیاسی اور امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں سیاسی مقاصد کو دور رکھا جائے گا ۔