گورنر سندھ سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات ،کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال

جمعرات 13 فروری 2014 20:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعرات کو گورنر ہاوٴس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیاسی صورت حال ،کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن اور ایم کیو ایم کے تحفظات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کراچی آپریشن نتائج کے حصول تک جاری رکھا جائے گا اور ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر حکمت عملی وضع کی جائے گی ۔