وزیراعظم کا وزیراعلی سندھ کو ٹیلیفون،پولیس جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس

جمعرات 13 فروری 2014 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) وزیراعظم میاں محمدنواز شریف نے انقرہ سے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے میں پولیس جوانوں کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے وزیراعلی سندھ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے اور ان کا مل کر مقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ جمعرات کی صبح کراچی میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پولیس بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 11 اہلکار جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :