فرنٹیئرکوربلوچستان کی ڈیرہ بگٹی کے علاقے چھبدر اورڈیورڈمیں خفیہ اطلاع پرشرپسندو ں کیخلا ف سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران 6شرپسند ہلاک ،بھاری تعدادمیں مخصوص نوعیت کا باروداورایمونیشن برآمدکر لیا گیا

جمعرات 13 فروری 2014 20:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) فرنٹیئرکور بلوچستان کی ڈیرہ بگٹی کے علاقے چھبدراور ڈیورڈ میں شرپسندو ں کیخلاف سرچ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران06 شرپسندہلاک ،ہلاک ہو نیوالے شرپسندو ں کے قبضے سے بھاری تعدادمیں مخصوص نوعیت کا باروداورایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح فرنٹیئرکور بلوچستان نے خفیہ معلومات پر مبنی ڈیرہ بگٹی کے شمال مشرقی علاقہ چھبدر اورڈیورڈ میں گیس پائپ لائنوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کے گروہ کیخلاف سرچ آپریشن کیا جس میں فرنٹیئر کورنے امن فورس اور سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر کامیاب کارروائی کی۔

کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 06شرپسند ہلاک ہو ئے ۔ شرپسندو ں کے قبضے سے بھاری تعدادمیں مخصوص نوعیت کا باروداور ایمونیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جن میں مخصوص نوعیت کے ڈیٹو نیٹر،بارود اورایمونیشن ہتھیار شامل ہیں ۔واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے شرپسنددہشت گردی کے کئی واقعات میں سرگرم تھے جس میں گیس پائپ لائن،ریلوے ٹریک کواُڑانے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے،معصوم شہری اورسکیورٹی فورسزپر حملے کرنا شامل ہے۔

جس میں سے صرف رواں ماہ ڈیرہ بگٹی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گیس پائپ لائنوں کو اڑانے کیلئے 15حملے ہوچکے ہیں۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل محمداعجازشاہد نے فرنٹئیرکور کے اہلکاروں کی کامیاب اوربروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اُنہیں مزید مستعد اور چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔اُنہو ں نے مزید کہا کہ فرنٹیئرکور بلوچستان شرپسندوں اورجرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گی اور سرکاری املاک کے دفاع کیلئے کو ئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گی تاکہ پورے صوبے کوامن کاگہوارہ بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :