سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا خواتین کو کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے قانون کا دائرہ تعلیمی اداروں تک بڑھانے پر اتفاق،قومی احتساب بیورو ترمیمی بل کو غیر موثر قرار دے دیا ،ججز کی دوہری شہریت کے ترمیمی بل ،انتخابی قوانین کی ترمیمی آرڈیننس اور انسداد حدود آرڈنینس پر بحث موخر، تمام مجوزہ ترمیمی بلز پر بار کونسلوں اور سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق صدور کی رائے حاصل کرنے کا فیصلہ
جمعرات 13 فروری 2014 20:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) سینیٹ قائمہ کیمٹی قانون وانصاف نے قومی احتساب بیورو ترمیمی بل کو غیر موثر قرار دے دیا ،خواتین کی کام کرنے کی جگہ پر ہراسان کرنے کے قانون کا دائرہ تعلیمی اداروں تک بڑھانے پر اتفاق،ججز کی دوہری شہریت کے ترمیمی بل پر بحث ،انتخابی قوانین کی ترمیمی آرڈیننس اور انسداد حدود آرڈنینس پر بحث موخر جبکہ تمام مجوزہ ترمیمی بلز پر بار کونسلوں اور سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق صدور کی رائے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون انصاف کا اجلاس محمد کاظم خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا سینیٹر فرحت اللہ بابر کی طرف سے خواتین کی کام کرنے کی جگہوں پر ہراساں کرنے کے قانون میں مزید ترامیم کے ذریعے اس کی حدود تعلیمی اداروں تک بڑھانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک طالبہ کی طرف سے یونیورسٹی کے سینیئر افسر کے خلاف ہراساں کرنے کے الزامات انکوئری کمیٹی ، سنڈیکیٹ میں ثابت ہوگئے اور متعلقہ افسر معطل کردیا گیا لیکن وزارت قانون نے رائے دی کہ اس قانون کا اطلاق تعلیمی اداروں پر نہیں ہوتا اور صدر پاکستان سے اپیل کی اجازت دے دی گئی طالبہ نے اپنی عزت اور مستقبل کو خطرہ میں ڈال کر اپنی شکایت کو ثابت کیا میر ی ترمیم کو شامل کر کے اس قانون کا دائرہ تعلیمی اداروں تک بڑھایا جائے اور کمیٹی کی طرف سے قوم کو مثبت پیغام دیا جائے جس پر کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر کاظم خان نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے کئی طریقے ہیں اور قانون میں بعض کی تعریف بھی نہیں کی گئی اصولی طور پر ترمیم ضروری ہے لیکن قانون سازی کے ذریعے سینیٹر راجہ ظفر الحق نے دائرہ وسیع کرنے پر زور دیا اور ٹائٹل کی تبدیلی کی بھی سفارش کی سینیٹر احمد حسن کے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ہراساں کرنے کے واقعات میں روز برروز اضافہ ہو رہا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.