اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیم، سیالکوٹ سٹالینز کو شکست کر فیصل بینک ٹی 20 کرکٹ کپ کے سیمی فائنل پہنچ گئی

جمعرات 13 فروری 2014 20:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیم نے سیالکوٹ سٹالینز کو سات وکٹوں سے شکست کر فیصل بینک ٹی 20 کرکٹ کپ کے سیمی فائنل کے لئے رسائی حاصل کرلی ہے۔جمعرات کے روز گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر سیالکوٹ سٹالینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔

شعیب ملک نے پانچ چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، جبکہ عمران نذیر نے تین چوکوں کی مدد سے 17 رنز، علی خان نے 12 رنز اور شاہد یوسف نے دو چوکوں کی مدد سے11 رنز بنائے۔ اسلام آباد لیپرڈز کی طرف سے عمرگل نے 30 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ زوہیب احمد نے بھی13 رنز دے کر دو اور شہزاد نے 22رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیم نے یہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر19 اوورز میں پورا کر لیا، اسلام آباد کی پہلی وکٹ 8.3 اوورز پر گری، آفاق رحیم نے چار چوکوں کی مدد سے 30 رنز، بابر اعظم نے پانچ چوکوں کی مدد سے 29 رنز، علی سرفراز نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم نے دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز اور زوہیب نے ایک چھکے کی مدد سے 15 رنز کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

سیالکوٹ سٹالینز کی جانب سے نیئر عباس نے 13 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ رانا نوید نے 15 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ زوہیب احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سکورر کے فرائض عدنان فاروق اور شکیل احمد نے انجام دے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :