پشاور ہائیکورٹ نے عظمی ایوب زیادتی کیس میں بری ہونیوالے افراد کو نوٹس جاری کردیا

جمعرات 13 فروری 2014 18:34

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) پشاور ہائیکورٹ نے عظمی ایوب زیادتی کیس میں بری ہونیوالے افراد کو نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

کرک سے تعلق رکھنے والی عظمی ایوب نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عدم ثبوت کی بناء پر بری ہونیوالے افراد کی بریت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔ عظمی ایوب نے سزا ختم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ چیف جسٹس فصیح الملک اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دورکنی بنچ نے انسداد دہشت گردی سے بری ہونیوالے افرادکو نوٹس جاری کردیا جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :