بین الاقوامی منڈیوں میں فی بیرل خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا

جمعرات 13 فروری 2014 15:50

سنگا پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) بین الاقوامی منڈیوں میں فی بیرل خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جس کی بنیادی وجہ امریکہ اور چین میں تیل کی طلب کی صورتحال بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے مرکزی مغربی ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت مارچ کیلئے فی بیرل خام تیل کے سودے 18 سینٹ کی کمی کے ساتھ 100.19 ڈالر میں طے پائے گئے۔ برینٹ کے سودے 7 سینٹ کی کمی کے ساتھ 108.72 ڈالر فی بیرل میں طے پائے گئے۔ تیل کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین میں خام تیل کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات قیمتوں پر پڑے ہیں۔