حکومت کا مختلف شعبوں میں دی گئی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 13 فروری 2014 15:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء)وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف کو آئندہ سال کی ابتدا ہی سے تمام شعبوں سے سبسڈی ختم کرنے کی یقین دہانی کر ادی گئی۔ ایس آر اوز کے خاتمے پروزارت خزانہ حکام نے کام تیز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومت نے مختلف شعبوں میں دی گئی سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس متعلق تمام ایس آر او ز کو ختم کرنے پر وزارت خزانہ حکام نے کام تیز کردیا ہے جس سے حکومت کو 475ارب روپے کی آمدنی ہوگی جبکہ ایس آر اوز کے خاتمے کی شروعات آئندہ مالی سال ہوگی ۔

صدر کراچی چیمبر عبداللہ ذکی نے بتایا کہ سبسڈی کے خاتمے سے غیرملکی کمپنیوں کی طرف سے کی گئی سرمایہ کاری پر منفی اثر پڑے گا، حکومت مشاورت کرنے کے بعد فیصلہ کرے۔چیئرمین اپٹما یاسین صدیق نے بتایا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے ملک میں بجلی اور گیس قیمتیں زیادہ ہیں، سبسڈی ختم کرنے سے ٹیکسٹائل صنعت کی پیداواری لاگت مزید بڑھ جائیگی۔