بھارت نے زائد منافع کی لالچ میں چاول کی قیمتیں بڑھادیں

جمعرات 13 فروری 2014 15:48

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) بھارت نے زائد منافع کی لالچ میں چاول کی قیمتیں بڑھادیں، عالمی خریداروں نے سستے اور عمدہ چاول کے لئے پاکستان کا رخ کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیار پورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں بھارتی چاول کے بڑھتے داموں کی وجہ سے پاکستانی چاول کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق برآمدکنندگان کے لیے بڑی مقدار میں چاول برامد کرنے کا بہترین موقع ہے، بین الاقوامی منڈی میں بھارتی باسمتی کی قیمت پندرہ سو بیس ڈالر فی ٹن ہے، پاکستانی باسمتی کی قیمت تیرہ سو ڈالر فی ٹن ہے، سندھ کے چاول کی خلیجی ممالک میں بڑی مانگ ہے، گذشتہ مالی سال پاکستان نے ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا چاول برآمد کیا، جبکہ رواں مالی سال صرف سات ماہ میں ہی چاول کی برآمدایک ارب ڈالرتک پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :