لائن آف کنٹرول پرتجارت سے متعلق اجلاس 25فروری کومتوقع

جمعرات 13 فروری 2014 15:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان تجارت کی مکمل بحالی پر لائن ایف کنٹرول کے آر پار تجارت پر قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس 25 فروری کو دہلی میں ہوگا۔آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان تجارت کی بحالی کے بعد پاک بھارت مذاکرات اس ماہ کے آخری ہفتے میں ہونگے۔

(جاری ہے)

ذارئع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے ایر پار تجارت پر قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس دہلی میں ہوگا۔

ورکنگ گروپ اجلاس میں دفتر خارجہ کی ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیاء پاکستان وفد کی قیادت کرینگی۔ذارئع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تجارت بھارت کی جانب سے پاکستانی ٹرک ڈرائیور گرفتار کیے جانے پر رکی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ڈرائیور کی واپسی اور آئندہ انتظامات پر بات چیت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :