میں سال میں دوبار بوٹاکس انجکشن لگواتی ہوں‘اداکارہ روبن رائیٹ

جمعرات 13 فروری 2014 13:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء)ہالی ووڈ اداکارہ روبن رائیٹ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سال میں دو دفعہ بوٹاکس انجکشن لگواتی ہیں۔

(جاری ہے)

47 سالہ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ سال میں دوبار بوٹاکس انجکشن لگواتی ہیں ان کے نزدیک وہ یہ نہیں کہتی ہیں کہ ہر خاتون ہی بوٹاکس انجکشن لگوانے کے حق میں ہوتی ہیں ان کے نزدیک بوٹاکس انجکشن لگوانے میں کوئی مضائقہ نہیں اور وہ نہیں سمجھتی کہ اس بات کو چھپانے کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے انہوں نے مداحوں سے بیان کر دی۔ اداکارہ نے حال ہی میں بن فوسٹر سے منگنی کی ہے جو ان سے عمر میں 14 سال چھوٹے ہیں۔