سینئر بلے باز مہیلا جے وردھنے فٹنس مسائل کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر

جمعرات 13 فروری 2014 13:49

کولمبو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) سری لنکا کر کٹ ٹیم کے تجربہ کار سینئر بلے باز مہیلا جے وردھنے فٹنس مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جے وردھنے پریکٹس سیشن کے دوران ہاتھ کی انگلی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کے ہاتھ میں ٹانکے لگائے گئے جس کے باعث انہیں واپس وطن بھیجا جا رہا ہے اس انجری کے باعث جے وردھنے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جے وردھنے پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں بھی اسی انجری میں مبتلا ہوئے تھے اور ٹانکوں کے باوجود انہوں نے 129 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

متعلقہ عنوان :