جنوبی افریقہ انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ باؤلر دیان گالم فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

جمعرات 13 فروری 2014 13:47

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) جنوبی افریقہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر دیان گالم فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

ان کی جگہ آف سپنر بریڈلے ڈائل کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے ، 17 سالہ گالم اس سے قبل گزشتہ برس بھارت میں سہ ملکی انڈر 19 کرکٹ سیریز میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ ڈائل کو نو میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے جنرل مینجر کوری وان زائل نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی نوجوان کھلاڑی کیلئے اس طرح کے ایونٹ میں شرکت کرنا بڑا تجربہ ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے گالم گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے باعث ہم نے انہیں واپس وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :