بھارت، گجرات کے تعلیمی نصاب میں پاکستان کا نام تبدیل کر کے ’اسلامی جمہوریہ اسلام آباد‘ لکھ دیا گیا

جمعرات 13 فروری 2014 13:43

بھارت، گجرات کے تعلیمی نصاب میں پاکستان کا نام تبدیل کر کے ’اسلامی ..

احمد آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) بھارت نے گجرات فسادات میں مسلمانوں کے قتل ذمے دار نریندر مودی کی ریاست گجرات میں تعلیمی نصاب میں پاکستان کا نام اسلام آباد رکھ دیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں وزارت عظمیٰ کے مضبوط میدوار گودھرا فسادات میں مسلمانوں کے قتل کے ذمیدار نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستان کا نام ہی بدل کر رکھ دیا گیاآٹھویں جماعت کے طلباء کو سکھایا جارہا ہے کہ پڑوسی ملک کا نام پاکستان نہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ اسلام آباد ہے۔

گجرات بورڈ کی آٹھویں کلاس کی کتاب میں مہاتما گاندھی کی تاریخ وفات غلط ہے۔ اتنا ہی نہیں دادا بھائی نوروجی، سریندرناتھ بنرجی اور گوپال کرشن گوکھلے کو کتاب میں کانگریس کا انتہا پسند رکن بتایا گیا ہے جبکہ آزادی کی لڑائی میں حصہ لینے والے ان لیڈروں کو ہمیشہ اعتدال پسند سمجھا جاتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کتاب کے مطابق ہوم رول تحریک آزادی کے بعد 1961 میں شروع ہوا تھا ، یہ تحریک بھارت کی آزادی سے بہت پہلے 1916 میں شروع ہوئی تھی۔

اسی کتاب میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسکو کا مکمل نام یونائیٹڈ نیشنز ایجوکیشنل سوسائٹی اینڈ چلڈرن آرگنائزیشن ہے جبکہ یہ چلڈرن نہیں کلچرل آرگنائزیشن ہے ،گجرات حکومت پر سکول کی کتابوں کے ذریعے سیاست اور فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کے الزام بھی لگے ہیں تاہم مودی حکومت کو جھٹکا تب لگا جب نیشنل یونیورسٹی آف ایجوکیشن پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن کی دسمبر 2013 کی رپورٹ میں گجرات کو ملک میں پرائمری اور اپر پرائمری لیول تعلیم میں 28 ویں اور آٹھویں نمبر پر رکھا گیا۔