اسلام آباد پولیس نے ترنول کے قریب دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، باروی مواد بر آمد

جمعرات 13 فروری 2014 13:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) اسلام آباد پولیس نے ترنول کے قریب دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بارودی مواد برآمد کرلیا، ملزمان امام بارگاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس پی جمیل ہاشمی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ترنول کے علاقے اتفاق کالونی میں مخبری پر چھاپہ مار کر دو مبینہ دہشت گردوں داوٴد اور علی حسن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر تار برآمد کرلی۔ ایس پی جمیل ہاشمی کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دونوں مبینہ دہشت گرد ترنول میں ایک امام بارگاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔