ننکانہ صاحب میں رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے بعد معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ، چھ زخمی

جمعرات 13 فروری 2014 13:27

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) ننکانہ صاحب میں رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے بعد معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ننکانہ صاحب کے نوحی گاؤں قلعہ روپ سنگھ میں ایک زمیندار محمد الیاس اپنے ٹریکٹر ٹرالی پر گنا لے جا رہا تھا کہ ڈیمورنوالہ کے قریب رکشہ سے ٹکر ہوگئی جس کے بعد دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر رکشہ میں سوار افراد نے فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کی زد میں آکر بیس سالہ اسد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا چھ افراد زخمی ہو گئے۔ تھانہ بڑا گھر پولیس نے بروقت کارروائی کر کے رکشہ میں سوار چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ریسکیو ون ون ٹوٹو کے مطابق تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا گیا۔ جہاں مقبول احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا۔

متعلقہ عنوان :