کراچی ، عزیز آباد میں پلاسٹک فیکٹری میں بھڑکنے والی آگ نے لاکھوں روپے کا سامان جلا کر راکھ کردیا

جمعرات 13 فروری 2014 13:27

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پلاسٹک فیکٹری میں بھڑکنے والی آگ نے لاکھوں روپے کا سامان جلا کر راکھ کردیا، واقعہ میں ایک بھینس بھی جل کر ہلاک ہوگئی۔کراچی کے علاقے عزیزآباد میں پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربرگیڈ کی تین گاڑیاں ریکسیو کیلئے پہنچیں مگر تنگ گلیوں کے باعث کامیابی حاصل نا ہوسکی۔ فیکٹری کے ملازم کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم اسے سب سے زیادہ دکھ اپنی بھینس کے مرنے کا ہے۔ریسکیو ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث آگ کا ایک معمولی شعلہ پوری فیکٹری کو نگل گیا۔ریکسیو ٹیموں کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال پتہ نہیں چل سکی۔

متعلقہ عنوان :