پاکستان سمیت دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے کل بھر پو ر طریقے سے منایا جائے گا

جمعرات 13 فروری 2014 13:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے آج ( جمعہ ) کو بھر پو ر طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر لوگ اپنے پیاروں سے محبت اور عقیدت کے اظہار کیلئے ایک دوسرے کو سرخ پھول اور تحائف پیش کریں گے ۔ ویلنٹائن ڈے کی آمد کے پیش نظر پھول فروخت کرنے والے سٹالز مالکان نے قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے ۔

نوجوانوں نے اس دن کو تجدید محبت کے دن کے طور پر منانے کیلئے تحائف کی خریداریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع کی مناسبت سے مختلف نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیو ں نے تقریبات کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ ویلنٹائن ڈے جو کہ مغربی تہوار ہے مگر یہ تہوار اب اسلامی ممالک سمیت دور دراز کے خطوں میں پھیلتا جا رہا ہے۔ لیکن روس جیسے ترقی یافتہ ملک نے اس تہوار پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مذہبی حلقوں نے ویلنٹائن ڈے کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے اس کی حوصلہ شکنی کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :