سٹی ٹریفک پولیس لاہور کو قیام سے آج تک انتہائی تجربہ کار،محنتی اور ایماندار افسران کی کمان حاصل رہی ہے‘ سہیل چوہدری

جمعرات 13 فروری 2014 13:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) چیف ٹریک پولیس آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی یہ خوش قسمتی رہی ہے کہ اس کے قیام سے آج تک اسے انتہائی تجربہ کار،محنتی اور ایماندار افسران کی کمان حاصل رہی ہے، اسی لئے سٹی ٹریفک پولیس کے جوانوں نے آج تک ہر موقع پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا ہے، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خواتین اب کسی بھی روز لائسنس کے ٹیسٹ کیلئے جا سکتیں ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او سہیل چوہدری نے لائسنسنگ برانچ پر فوکس کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق لاتے ہوئے خاطر خواہ بہتری اور تبدیلیاں کیں۔ رواں سال میں لائسنسنگ برانچ کو جدت اور وسعت ملی۔اس کی مثال پورے پاکستان میں کہیں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے لاہور شہر کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے صرف ایک ہی آفس تھامگر شہریوں کی سہولت اور آبادی کے تناسب کو مد نظر رکھتے ہوئے اب اسے وسعت دیتے ہوئے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کیلئے سی ٹی او آفس،ٹریفک پولیس لائنز ٹھوکر نیاز بیگ،صدر کینٹ،ارفع کریم آئی ٹی ٹاور،لبر ٹی، ڈی ایچ اے کمرشل مارکیٹ کے بلاک میں سنٹرز بنائے ہیں جبکہ تین موبائل لرنر پرمٹ وین بھی شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد شہری پرمانینٹ لائسنس کے حصول کیلئے اب ایک سنٹر کی بجائے اپنی رہائش گاہ کے قریب ترین ٹیسٹنگ سنٹر یعنی پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ،ارفع کریم آئی ٹی ٹاور اور ڈی ایچ اے کمرشل مارکیٹ کے بلاک پر ریگولر لائسنس کے ٹیسٹ کیلئے جا سکتے ہیں۔جبکہ ایک ٹیسٹنگ یونٹ بھی شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خواتین اب کسی بھی روز لائسنس کے ٹیسٹ کیلئے جا سکتیں ہیں۔ خصوصی توجہ کے باعث ان سنٹر ز میں آنے والی خواتین و مرد حضرات کے بیٹھنے کیلئے نشستوں،ٹھنڈے پانی اور واش روم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :