وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی امن کوششیں ضرور رنگ لائیں گی‘سلیم سیف اللہ خان

جمعرات 13 فروری 2014 13:24

لکی مروت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی امن کوششیں ضرور رنگ لائیں گی اور ان کی مخلصانہ کوششوں کی بدولت ملک اور بالخصوص صوبہ خیبر پختونخواہ میں امن قائم ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین حلقہ پی کے 74سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرسابق رکن قومی اسمبلی ہمایون سیف اللہ خان بھی موجود تھے۔ عمائدین حلقہ نے سیف اللہ برادران کو اپنے اپنے علاقو ں کے عوام کو درپیش پانی و بجلی اور صحت عامہ سمیت دیگر مسائل و مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے منتخب ممبراسمبلی کی طرف سے عوامی مسائل میں عدم دلچسپی پر عوام میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ امن کے بغیر نہ تو ملک ترقی کریگا اور نہ ہی ہم قوم اور دین اسلام کی خدمت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین خود بھی کچھ نہیں کرسکتے جبکہ ہماری کوششوں سے منظور کردہ 45کروڑ روپے کی ترقیاتی فنڈز ا ن ہی مخالفین نے ضائع کرکے اہلیان لکی مروت کو بجلی ، پینے کی صاف پانی ،رابطہ سڑک و صحت عامہ سمیت دیگر عوامی و فلاح بہبود کے منصوبوں سے محروم کردئیے ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں نہ ہونے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں کیونکہ ہم اقتدار کی سیاست نہیں کرتے بلکہ علاقے و عوام کی بے لوث خدمت ہماری سیاست کا محور ہے ۔

انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مزید کہا کہ نا اہل ممبران اسمبلی کی وجہ سے لکی مروت و عوام کو ماضی کی طرح کی ایک بار پھر ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور لکی مروت تعمیرو ترقی کے حوالے سے کئی سال پیچھے چلاجائے گاجبکہ عوام کو پانی ،بجلی ،صحت ،تعلیم ،صحت عامہ و دیگر شعبوں میں درپیش مسائل میں اضافہ ہونے سے عوام کے محرومیوں میں اضافہ ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :