طالبان کی تجاویز حکومت تک پہنچادیں ، پروفیسر ابراہیم

جمعرات 13 فروری 2014 12:46

طالبان کی تجاویز حکومت تک پہنچادیں ، پروفیسر ابراہیم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کی تجاویز حکومت تک پہنچادی ہیں اورجواب کے منتظر ہیں تاہم دونوں کمیٹیوں کے درمیان آج اور کل اجلاس متوقع نہیں ہے ۔پروفیسر ابراہیم طالبان کمیٹی کے وہ رکن ہیں جو کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر یوسف شاہ کے ہمراہ طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کرنے گئے تھے ، طالبان کے مطالبات لے کر واپس آئے اور پھر اپنی پوری کمیٹی کے ہمراہ حکومتی کمیٹی سے ملاقات میں طالبا ن کے مطالبات سامنے رکھ دیئے۔

11 فروری کو ہونے والی یہ ملاقات اگرچہ غیر رسمی کہلائی لیکن اس کے بعد سیاب تک دونوں کمیٹیوں کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ابراہیم کاکہنا ہے کہ انہوں نے طالبان کے مطالبات حکومت تک پہنچادیے اور اب جواب کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ مذاکرات کی رفتار سے کسی حد تک مطمئن ہیں ۔دوسری طرف طالبان کمیٹی کے ایک اور رکن رستم شاہ مہمند کا کہنا ہے کہ طالبان نے سیز فائر پر اتفاق کیا ہے ، ان کے کچھ مخالفین مذاکرت کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

جبکہ آج کراچی میں پولیس وین پر حملے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاکہ مذاکرات کا عمل بے معنی ہوتا جارہاہے۔ادھر ترکی میں موجود وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :