پشاور ،حیات آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن،70 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 13 فروری 2014 11:44

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) پشاور کی جدید رہائشی بستی حیات آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران5 افغان باشندوں سمیت 70 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران5 افغان باشندوں سمیت 70 مشتبہ افراد کو گرفتارکیاگیا، جن کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں۔ افغان باشندے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے، جن کیخلاف 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل منتقل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :