مذاکرات کو فوج اور عوام کی حمایت حاصل ہے ، وزیراعظم ، جو لوگ دھماکے کر رہے ہیں طالبان نے اس کا نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، نواز شریف کی انقرہ میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 12 فروری 2014 23:54
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکراتی عمل کی فوج حمایت کررہی ہے جو لوگ دھماکے کر رہے ہیں طالبان نے اس کا نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چاہتے کہ پاک سرزمین کسی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ طالبان سے بھی خوش خبری سننا چاہتے ہیں۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے سدباب کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی کارکردگی تسلی بخش ہے ۔
فوج بھی مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی چاہتے ہیں کہ طالبان سے مل کر بات کی جائے مگر طالبان ایسا نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا استحکام پاکستان کے استحکام سے مشروط ہے ، چاہتے ہیں کہ افغانستان میں الیکشن پراسس پرامن ہو۔(جاری ہے)
طالبان رہنما ملا برادر کو رہا کر دیا ، اب یہ افغانستان کا معاملہ ہے اس نے بھی ہمارے لوگ رہا کیے تھے ۔
وزیراعظم نواز شریف نے زور دیا کہ بھارت سے لائن آف کنٹرول پر میکنزم بننا چاہیے۔ انڈیا سے اہم ایشوز پر پیش رفت ہوئی ہے ، ڈی جی ایم اوز کی میٹنگ میں طے پایا ہے کہ آئندہ گولہ باری نہیں ہو گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کشمیر کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کی درخواست کی تھی۔ اس سے پہلے وزیر اعظم محمد نواز شریف سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم ، افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے علاوہ ترک صدر عبداللہ گل اور وزیراعظم طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.