ہالا میں ایک شخص کو بچاتے ہوئے مسافر وین مسافر خانے سے ٹکرانے گئی ، 5 افراد ہلاک، 12 زخمی

بدھ 12 فروری 2014 22:53

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) نیوسعیدآباد کے قریب پیر جھنڈو کے مقام سڑک عبور کرنے والے شخص کو بچاتے ہوئے مسافر وین مسافر خانے سے ٹکرا گئی۔ سڑک عبور کرنے والے شخص سمیت 5افراد ہلاک 12زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوسعیدآباد کے قریب پیر جھنڈو کے مقام نیشنل ہائی وے پرشکارپورسے کراچی جانے والی مکہ کوچ مسافروین نمبر JX-6075 سڑک عبور کرنے والے نامعلوم شخص کو بچاتے ہوئے گاڑی کنٹرول سے نکل کر مسافر خانے سے ٹکرا گئی جس سے نامعلوم شخص بھی ٹکر لگنے سے ہلاک ہوگئے جبکے مسافر وین میں سوار صفیہ زوجہ مختیار ابڑو،35سالہ بدر الدین ولد محمد پنیل ،42سالہ زاہد حسین ولد غوث بخش آرائین،حافظ بنگل ولد عبد الفتاح(4)افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مسماة افشاں،مسماة شبانہ،نوشاد علی،مختیار ابڑو،سہیل ولد شکیل میرالی،رفیق،علی ڈنو کھیڑو،جمیل احمد دل،،قدیر،خدابخش ،اسد اللہ دل سمیت 12افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد دے شدید زخمیوں کو حیدرآباد ہسپتال منتقل کیا گیا،اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی لوگ ہسپتال پہنچ گئے ،اہلخانہ ک و اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :