ایکنک پانی ، بجلی کے شعبوں میں 324 ارب50 کروڑروپے مالیت کے نومنصوبوں کی منظوری دیدی ، وزارت پانی وبجلی کے بہاولپور میں4ارب روپے مالیت کے ہزار میگاواٹ کے قائداعظم سولرپارک کی بھی منظوری

بدھ 12 فروری 2014 22:51

ایکنک پانی ، بجلی کے شعبوں میں 324 ارب50 کروڑروپے مالیت کے نومنصوبوں کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی (ایکنک) نے بجلی کے شعبوں میں 324 ارب50 کروڑروپے مالیت کے نومنصوبوں کی منظوری دیدی ۔ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں خزانے کے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا جس میں منصوبہ بندی کمیشن کے وزیر احسن اقبال،وزیر اطلاعات پرویزرشید،صوبائی وزراء، وزارت خزانہ اوروفاقی وصوبائی حکومتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

کمیٹی نے سندھ میں زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے 8 ارب86 کروڑ74لاکھ روپے سے زائد مالیت کے منصوبے کی منظوری دے ہے جس سے صوبے میں زراعت ، باغبانی اور لائیوسٹاک کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔ایکنک نے جام شورو میں کول پاور پلانٹ کے منصوبے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ منصوبے کی فنی ومالیاتی تفصیلات پر تمام شراکت داروں کی مشاورت کے ساتھ سفارشات تیار کی جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سندھ میں خوراک کے تحفظ کے پروگرام کیلئے 4 ارب11 کروڑ79 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے منصوبے کی منظوری دی گئی ۔پنجاب میں اساتذہ کوتربیت دینے والے اداروں کی کارکردگی بڑھانے اورایلیمنٹری سکولوں کے اساتذہ کی تربیت کے لیے 3 ارب13 کروڑ77لاکھ روپے سے زائد کی بھی منظوری دی اجلاس میں خبیرپختوانخوا میں شعبہ صحت کی ترقی بالخصوص تولیدی صحت اورلیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔

کمیٹی نے بجلی کی تقسیم میں خرابیوں کو دورکرنے اورترسیل کے نظام کی بحالی کے لیے25 ارب روپے کی بھی منظوری دی۔کمیٹی نے وزارت پانی وبجلی کے بہاولپور میں4ارب روپے مالیت کے ہزار میگاواٹ کے قائداعظم سولرپارک کی بھی منظوری دی۔اس منصوبے کی تکمیل سے ملک میں بجلی کی قلت پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔مظفرگڑھ میں واقع نیوکلیئرپاورپلانٹ منصوبے کے لیے بھی 1 ارب67 کروڑ95 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :