ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کو فی الفوربازیاب کرایاجائے،صدر ، وزیراعظم،آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ،وفاقی وزیرداخلہ اوروزیراعلیٰ سندھ سے الطاف حسین کا مطالبہ،چیف جسٹس سپریم کورٹ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے ازخود نوٹس لیں ،الطا ف حسین،انسانی حقوق کی تنظیمیں کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کرنے کے سنگین معاملے کانوٹس لیں اورانسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی پر صدائے احتجاج بلند کریں، قائد ایم کیو ایم
بدھ 12 فروری 2014 22:47
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام،فاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کو فی الفوربازیاب کرایاجائے۔
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں جاری آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنوں اور عہدیداروں کوگرفتارکیاجاچکاہے۔گرفتارشدگان کوقانون کے تحت عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے سرکاری عقوبت خانوں میں ان پروحشیانہ تشددکیاجارہاہے۔ الطا ف حسین نے کہاکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کے سینکڑوں عہدیداروں اورکارکنوں میں سے 45عہدیداراورکارکنان تاحال لاپتہ ہیں جن میں سے ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر کے تین سیکٹرممبران محمدنعیم احمد، عارف نظامی اورمحمدعلی شامل ہیں جنہیں 7اکتوبر2013ء کوجیل روڈکے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.