چوہدری نثار کی ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

بدھ 12 فروری 2014 22:08

چوہدری نثار کی ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری۔2014ء) ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے چودھری نثار میدان میں اتر آئے، گورنر سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، کل کراچی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ آپریشن کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ کل دوپہر گورنر ہاؤس کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وہ سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ایم کیو ایم کے وفد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔