حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کے ادویات کے بجٹ پر کوئی کٹ نہیں لگایا‘ ترجمان محکمہ صحت پنجاب

بدھ 12 فروری 2014 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں کے ادویات کے بجٹ میں کٹوتی کے حوالے سے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کے ادویات کے بجٹ پر کوئی کٹ نہیں لگایا اور اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ادویات کے بجٹ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی کو مالی سال 2012-13 ء کے مقابلے میں رواں سال بجٹ میں 49 ملین روپے اضافی فراہم کئے گئے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی سی کا مالی سال 2012-13 میں ادویات کا بجٹ 525 ملین روپے تھا جبکہ رواں سال حکو مت نے 2013-14 کے لئے یہ رقم بڑھا کر 574 ملین روپے کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :