پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں،بلوچستان کی آزادی کی حمایت ہماری پالیسی نہیں ،امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 12 فروری 2014 20:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں،بلوچستان کی آزادی کی حمایت ہماری پالیسی نہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی آزادی کی حمایت کرنا امریکی انتظا میہ کی پالیسی کا حصہ نہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی علاقائی سرحدوں اورسالمیت کا احترام کرتے ہیں محکمہ خارجہ کی ترجمان امریکی کانگریس مین لوئی گومیٹرکی طرف سے بلوچستان کوعلیحدہ کرنے کی تجویزکے سوال کا جواب دے رہی تھی،ترجمان نے کہا کہ کانگریس کے ارکان مختلف امورپراپنی رائے دیتے رہتے ہیں،،ان کی ایسی آراء کو امریکی انتظامیہ کی تائید کسی صورت حاصل نہیں۔