نیٹو سپلائی روکنے سے میزائل حملوں میں کمی آگئی ہے ، شاہ محمود قریشی ،میزائل حملوں کی امریکی پالیسی میں تبدیلی دکھائی دے رہی ہے ،میڈیا سے گفتگو

بدھ 12 فروری 2014 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی روکنے سے میزائل حملوں میں کمی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں نیٹو سپلائی روکے جانے کے نتائج سامنے آرہے ہیں، میزائل حملوں کی امریکی پالیسی میں تبدیلی دکھائی دے رہی ہے، امریکا کو میزائل حملوں پر نیٹو ممالک کے بھی دباوٴ کا سامنا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف کو نیٹو سپلائی کے معاملے پر نظرثانی کرنے کو کہوں گا یہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی پر ہے کہ وہ نیٹو سپلائی کھولتے ہیں یا نہیں۔