پیپلزپارٹی نے دوہری شہریت کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے تیارکرلیا ،سینیٹر اعتزاز احسن اور سینیٹر رضا ربانی نے موجودہ مسودے کی مخالفت کردی ، فیصلہ پارٹی قیادت کریگی ، دوہری شہریت کے بل کے معاملے پرمشاورت جاری ہے ، کچھ سینیٹر مخالفت کررہے ہیں ، سید خورشید شاہ

بدھ 12 فروری 2014 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) پیپلزپارٹی نے دوہری شہریت کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے تیارکرلیا تاہم سینیٹر اعتزاز احسن اور سینیٹر رضا ربانی نے موجودہ مسودے کی مخالفت کردی جس کے باعث فیصلہ پارٹی قیادت پر چھوڑ دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو دہری شہریت دینے کے بل پر پیپلز پارٹی میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے بل کی حمایت اور سینیٹر اعتزاز احسن اور رضا ربانی نے مخالفت کر دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ پارٹی کے کچھ سینیٹرز بل کی مخالفت کررہے ہیں فیصلہ قیادت کریگی۔انہوں نے کہاکہ دوہری شہریت کے بل کے معاملے پرمشاورت جاری ہے ،اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ پیپلز پارٹی میں اس مسئلے پردو آراء ہیں،کچھ سینیٹرزبھی اس بل کے مخالف ہیں،میں ذاتی طور پربل کا حامی ہوں بل پر فیصلہ پارٹی قیادت کریگی ۔