پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں حصہ لینے کیلئے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم (کل )واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گی

بدھ 12 فروری 2014 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں حصہ لینے کے لئے بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کل (جمعرات ) کو واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گی ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 13سے 17فروری تک لاہور اور فیصل آباد میں کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹونٹی میچ 15فروری کو باغ جناح لاہور ،دوسرا اور تیسراٹی ٹونٹی 16اور 17فروری کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچ کراچی میں شیڈول ہیں ۔پہلا ون ڈے 19فروری ،دوسرا 21فروری جبکہ تیسرا23فروری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔