عوام کی جان و مال کی تحفظ سٹیٹ کی اولین ذمہ داری ہے، اسد قیصر ،ٹوپی بازار ڈکیتی ناقابل برداشت اور سنگین واقعہ ہے اور ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

بدھ 12 فروری 2014 20:42

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوااسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ سٹیٹ کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹوپی بازار ڈکیتی ناقابل برداشت اور سنگین واقعہ ہے اور ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرافہ اینڈ جیولری ایسوسی ایشن اور ٹوپی بازار کے تاجران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او صوابی سجاد خان ، انجمن تاجران و صرافہ جیولر ایسوسی ایشن کے صدر نورالہادی،ٹوپی متحدہ جرگہ کے عہداداران اور علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔بعد ازاں سپیکر اسد قیصر نے ٹھنڈ کوئی میں حاجی صوبیدار سید نبی شاہ کے رہائش گاہ گئے اور ان سے گھر ہونے والی ڈکیتی پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد جلد قانون کی گرفت میں ہونگے سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہاکہ ڈکیتوں،چوروں اور قانون شکن عناصر کے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت ہر صورت عوام کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی پی اور صوابی کو ہدایت کی کہ صرافہ بازار ڈکیتی کیس چیلنج سمجھ کر جدید سائنسی بنیادوں پر تفشیش شروع کرکے ذمہ دار عناصر کو جلد از جلد قانون کے شکنجے میں کس لے تاکہ علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک سنگین واقعہ ہے جو کسی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے پولیس کو تنبیہہ کی کہ نہ صرف تاجربرادری بلکہ عوام کو تخفظ فراہم کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے ۔

اسد قیصر نے کہا کہ صوابی پولیس میں نفری کی کمی جلدی پوری کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس طر ح کے واقعات سے نہ صرف تاجر برادری اور ان کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں بلکہ عوام میں بھی اشتعال پیدا ہونے اور حکومت کی بدنامی کا باعث بنتی ہے ۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ علاقہ میں پولیس گشت کو مزید بہتر کیا جائے اور علاقائی سطح پر عمائدین کمیٹیوں کو بھی فعال بنایا جائے۔اس موقع پر ڈی پی او صوابی نے سپیکر کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا اور ساتھ ہی علاقے میں پولیس گشت میں اضافہ کرکے علاقے سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جائیگا۔انہوں نے تاجری برادری سے اس ضمن میں قریبی رابطہ رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :