حکومت نے پی آئی اے کی بحالی کے سلسلہ میں اہم عہدوں کو پرکرنے کیلئے اشتہا ر جاری کر دیا

بدھ 12 فروری 2014 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی بحالی کے سلسلہ میں اہم عہدوں کو پرکرنے کیلئے اشتہا ر جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

حکومت نے پی آئی اے کے بدن میں نئی روح پھونکنے کا ارادہ کر لیا ہے، ادارے کی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے دو اہم عہدوں پر تعینا تی کیلئے اشتہا رجا ری کردیا گیا جس کے مطابق مالی معاملات کی شفاف دیکھ بھال کیلئے چیف فنانشل آفیسر جبکہ مارکیٹنگ کے شعبے کیلئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کے عہدے پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔چیف فنانشل آفیسر کے عہدے کیلئے تجربہ 25سال جبکہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کیلئے 20سال کا تجربہ مانگا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :