فیصل بنک قومی ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ، ایبٹ آباد فالکنز نے لاہور لائینز کو2رنز سے ہرا دیا
بدھ 12 فروری 2014 20:28
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) فیصل بنک قومی ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایبٹ آباد فالکنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور لائینز کو2رنز سے ہر ا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
(جاری ہے)
پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ میچز کے آخری روز پہلے میچ میں لاہور لائینز کے کپتان نے ٹاس جیت کر ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنائے،یونس خان نے 57گیندوں پر 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر63رنز جبکہ یاسر حمید اور عدنان رئیس نے 26,26رنز بنائے۔
لاہور لائینز کی طرف سے اعزاز چیمہ نے 19رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2کھلاڑی رن آوٹ ہوئے ۔جواب میں لاہور لائینز کی ٹیم اوورز 20 میں9وکٹوں کے نقصان پر134رنز بنا سکی،وہاب ریاض نے29 رنز ، ناصر جمشیدنے20رنزاور عمران علی نے آوٹ ہوئے بغیر17رنز بنائے۔ایبٹ آباد فالکنز کی طرف سے یاسر شاہ اور خالد عثمان نے بالترتیب 19اور21رنز کے عوض3,3جبکہ احمد جمال نے 32رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد فالکنز کے یونس خان کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.