وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان( کل) کراچی پہنچیں گے ،وفاقی وزیر داخلہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوگا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران بریفنگ دیں گے
بدھ 12 فروری 2014 20:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کل (جمعرات) کراچی پہنچ رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اپنے دورہ کراچی میں گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوگا ،جس میں کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورت حال ،5ستمبر سے جاری ٹارگیٹڈ آپریشن ،اس آپریشن کے دوران ہونے والی گرفتاریوں ،درج کیے جانے والے مقدمات ،آپریشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے اہداف ،قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقابلوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی معلومات ،حتمی مرحلے کی آپریشنل بریفنگ سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا ۔
اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران وزیر داخلہ کو بریفنگ دیں گے ۔اس دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات بھی متوقع ہے ۔اس دورے میں وفاقی وزیر داخلہ ماورائے عدالت قتل اور کارکنوں کے لاپتہ ہونے والے سے ایم کیو ایم کے تحفظات کے حوالے سے بھی سندھ حکومت سے بات کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.