ڈاکٹر عمران فاروق قتل ،اسکاٹ لینڈ یارڈ کا مشتبہ قاتلوں بارے جاننے کیلئے لیمز کالج میں چھاپہ ،تمام فائلیں ساتھ لے گئیں

بدھ 12 فروری 2014 20:26

ڈاکٹر عمران فاروق قتل ،اسکاٹ لینڈ یارڈ کا مشتبہ قاتلوں بارے جاننے کیلئے ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ڈاکٹر عمران فاروق کے مشتبہ قاتلوں کے بارے میں جاننے کے لئے لندن کے لیمز کالج میں چھاپہ مارا اور طلبا کے بارے میں تمام فائلیں ساتھ لے گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کو یقین ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے مشتبہ قاتلوں نے لندن کے تعلیمی ادارے کوبرطانیہ میں داخلے کیلئے استعمال کیا جس وقت ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کیاگیا زمانے میں کالج میں تقریباً نصف طلبا کا تعلق پاکستان سے تھاجن میں سے ایک بڑی تعداد کراچی کے طلبا کی تھی یہ کالج ایک پاکستانی تاجرسید محمد علی کا ہے۔

ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں کالج کے ملوث ہونے کے بارے میں انہیں پہلی مرتبہ اس وقت معلوم ہوا جب 2012 کے شروع میں پولیس نے کالج پر چھاپہ مارا۔سید محمد علی نے بتایا کہ انہیں یہ سن کر انتہائی صدمہ ہوا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی سازش میں استعمال کئے جانے والے لیمز کے طلبا ہیں ہم نے تفتیش میں پولیس کی مدد کی اورحکام کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ہم کچھ نہیں چھپائیں گے۔

متعلقہ عنوان :