فیصل آباد ، لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کیلئے لائے جانے والے 4 ملزمان کو ساتھی اسلحے کے زور پر چھڑا کر فرار ہوگئے ،پولیس نے مفرور ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کیلئے شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی

بدھ 12 فروری 2014 20:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے لئے لائے جانے والے 4 ملزمان کو ان کے ساتھی اسلحے کے زور پر پولیس کی حراست سے چھڑا کر فرار ہوگئے ذرائع کے مطابق تھانہ گوجرا سٹی کی پولیس قتل اور ڈکیتیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث 4 خطرناک ملزمان کو لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد واپس لے جارہی تھی کہ فیصل آباد کے علاقے گیٹ والا کے قریب ملزمان کے مسلح ساتھی پولیس پر اسلحہ تان کراپنے ساتھیوں کو چھڑا کو فرار ہوگئے جبکہ پولیس اہلکار کوئی کارروائی کرنے کے بجائے صرف منہ تکتے ہی رہ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مفرور ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کیلئے شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی ہے فرار ہونے والے چاروں ملزمان قتل، ڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ پولیس نے انہیں مقابلے کیبعد گرفتار کیا تھا۔